Kharian-Police

کھاریاں پولیس چوکی شہر سے باہر ویرانے میں قائم کر دی گئی

کھاریاں (جبار ساگر ) کھاریاں پولیس چوکی شہر سے باہر ویرانے میں قائم کر دی گئی، عوامی سماجی حلقوں کا اظہار تشویش ۔ تفصیلات کے مطابق کھاریاں سٹی کی پولیس چوکی شہر سے باہر تھپلہ بائی پاس کے نزدیک کرائے کی عمارت میں قائم کی گئی ہے، قبل ازیں یہ پولیس چوکی کھاریاں ریلوے پھاٹک کے نزدیک قائم تھی، عوامی سماجی حلقوں نے شہر سے باہر ویران جگہ پر پولیس چوکی قائم کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ کیونکہ شام کے بعد عوام کے لئے پولیس چوکی جانا عوام کے لئے مشکلات اور خطرے کا باعث بن سکتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں