فرانس (حمید چوہدری سے) فرانس کے سینئر صحافی ، ادارہ منہاج القرآن فرانس کے میڈیا ہیڈ راؤ خلیل احمد کی نماز جنازہ لاکورنیو ادارہ منہاج القرآن میں ادا کی گئی ، نمازِ جنازہ ڈائریکٹر ادارہ منہاج القرآن فرانس علامہ حسن میر قادری نے پڑھائی، نماز جنازہ کے موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی، مرحوم کہنہ مشق صحافی تھی ان کے کالمز (ٹیرس سےپیرس تک کاسفر)فرانس ہی نہیں بلکہ یورپ سمیت پوری دنیا میں انکے چاہنے والے بڑے شوق سے پڑھتے اور کمنٹس کرتے تھے جن کا مرحوم انتہائی غیر جانبداری سے جواب دیتے تھے، مرحوم ہنس مکھ ،خوش اخلاق انسان تھے، مرحوم کی نمازجنازہ میں ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔