منڈی بہاءالدین پولیس مقابلہ کے دوران فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے سی آئی اے اسٹاف کے سپاہی امتیازرفیق سکنہ کوٹ بلوچ کی نماز جنازہ ایس ایس پی زاہد شہید پولیس لائن میں ادا کی گئی اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر رآو عبدالکریماور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا، ڈی سی طارق علی بسرا سمیت پولیس کے اعلی افسران، پولیس ملازمین نے شرکت کی، شہیدجوان کو پولیس کے دستہ نے سلامی دی، شہید 2008میں پولیس کے محکمہ میں بھرتی ہوئے اورانکے سوگواران میں 2بیٹے اور بیوہ شاملہیں