سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقاراحمد کی ہدایت پرسنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایسایچ او تھانہ عطاء شہید نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد امیر ودیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے راہزنی کے مختلفمقدمات میں ملوث ملزمان شہباز احمد اور اعجاز احمد کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان تھانہ عطاء شہید پولیس کے پانچ مقدمات میںملوث تھے جن کے قبضہ سے عوام الناس سے چھینے گئے تین موٹرسائیکل سمیت پانچ لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کرکےبعدازقانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم اعجاز سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل30بور بھیبرآمد کرکے ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)