Qalam-Brae-Frokht

راجہ ریاض احمد راسخ صاحب اور کوئی نہیں جانتا آپ تو مجھے بخوبی جانتے ہیں ۔۔ گل بخشالوی

گذشتہ دنوں روزنامہ شانہ بشانہ کے چیف ایڈیٹر وقار حیدر گیلانی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے آپ سے پہلے بھی گجرات کی صحافت کی پہچان شخصیات شاویز ملک اور راجہ طارق بھی وفات پا چکے ہیں جنہیں ہم بھول گئے ہیں دو چار ماہ بعد ہم مرحوم وقار حیدر گیلانی کو بھی گاہے بگاہے کسی محفل میں یاد کیا کریں گے اس لئے کہ ہم اپنے وجود میں اپنوں کو وہ مقام نہیں دیتے جو اس کے حقیقی حقدار ہیں ہم اپنی انا کے بام پر اپنی ”میں “ کا شکار ہیں اور یہ بھول گئے ہیں کہ جیسے آج ہمارے عظیم قلم دوست وقار حیدر گیلانی جوکل گذر گئے آنے والے کل کو ہم بھی گذر جائیں گے، اللہ نے جو قلم ہمارے ہاتھ میں دیا ہے وہ بھی قلمدان میں پڑا ہمارے گذر جانے کا ماتم کرے گا اس لئے قلم اور اس کے وقار کا حق ادا نہیں کر سکے!
گجرات پولیس کی نسبت ضلع گجرات میں صحافیوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے لیکن جیسے پولیس والے سرکار کے غلام ہیں اور اشاروں پر وڈیروں کے چلتے ہیں قلم کی تلوار ہم اخبار نویسوں کے ہاتھ میں ہے لیکن مصلحتوں کے شکار ہیں مفادات کے طواف سے فرصت نہیں ملتی ، ذات کو سوچتے ہیں اپنے قبیلے کے دوسروں میں کیڑے نکالتے ہیں ہم دیکھ رہے ہیں اپنے اطراف میں طاقت کے نشے میں سرشار معاشرے کے ظالموں اور ا داروں کے ٹھیکداروں کو جن کے ہاتھوں انسانیت سسک رہی ہے لیکن ہم ان کے قصیدے لکھ رہے ہیں معاشر ے اور ا داروں میں حق داروں کی توہین کرنے والے افسر شاہی سے ہم بے پرواہ ہیں اس لئے کہ ہمارا کام نکل آتا ہے مظلوم جائیں بھاڑ میں ! کیا کھبی ہم نے اپنے گریبان میں دیکھا ہے کیا کھبی سوچا ہے کہ ہمارا رازق ہمارا خالق کون ہے !
راجہ ریاض احمد راسخ صاحب اگر اور کوئی نہیں جانتا آپ تو مجھے بخوبی جانتے ہیں میں کہاں سے گرا لیکن اٹھانے والے نے کہاں بٹھا دیا یہ آپ کی رہنمائی اور قلمی درس تھا میرے لئے آج بھی آپ قابلِ احترام ہیں اس لئے کہ میں احسان فراموش نہیں جانتا ہوں میں جانتا ہوں کہ کہ آج میں جس مقام پر ہوں اس میں آپ کا کردار کیا ہے ۔ میںجانتا ہوںکہ صحافت ہمارا پیشہ ہے لیکن اس پیشے کے مقام کو بھی تو نظر انداز نہ کریں اٹھائیں قلم اور لکھیں وہ جو حق ہے اور سچ ہے ظلم کا ساتھ دینے والا بھی ظالم ہے سچ کی پردہ پوشی دین مصطفٰے میں سب سے بڑا جرم ہے تو کیوں نہ ہم مرنے کے بعد اپنے قلمی کردار میں زندہ رہیں
آئیں ہم ملکر اپنے ضلع گجرات کو معاشرتی ناسوروں سے پاک کر دیں اگر ہم نے ہم نے مظلوم کے سا تھ کھڑا ہونے کا فیصلہ کر لیا تو ضلع گجرات کی وطن دوست انتظامیہ اور خدا بھی ہمار اساتھ ہو گا اور ہم اہل ِ قلم باہمی اتحاد میں ضلع گجرات کو معاشرتی مجرموں سے پاک کر دیں گے !

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں