سرائے عالمگیر (محمد اسماعیل چوہدری سے) ڈی پی او گجرات عمر سلامت کے زیر نگرانی کنسٹیبلان/لیڈی کنسٹیبلان کی محکمانہ پروموشن کے سلسلہ میں امتحان B-1 کا انعقاد کیا گیا،جس کے لیے ایس پی انویسٹی گیشن عمران رزاق کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔امتحان میں میرٹ اور شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے وڈیو ریکارڈنگ بھی کی گئی۔
امتحان میں کل 753 امیدواران (کنسٹیبلان/لیڈی کنسٹیبلان )نے شمولیت کی۔جن میں سے 60 امیدوار کامیاب قرار پائے تحصیل سرائے عالمگیر سے پانچ پولیس افسران چوہدری لقمان حسین (آئمہ شاہ جی) چوہدری ندیم اکرم(ڈھیری)نعمان رفیق(قصبہ) طاہر خان(ڈھوک نکہ)راجہ فاروق حسین (مرڑ) نے نمایاں نمبروں سے کامیابی حاصل کی۔
پولیس افسران و دوست احباب کی طرف سے مبارکبادیں