Gepko-Kharian

کوئی مائی کا لال ایس ایچ او ایسا نہیں کر سکا !!

 کھاریاں (گل بخشالوی)پولیس تھانہ کھاریاں کے ایس ایچ او فراست اللہ چھٹہ کہتے ہیں کہ تھانہ صدر کے حدود میںآئندہ چند روز میں جر ائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور ایکشن ہو گا، میرا اپنا ایک انداز ہے اپنی ڈیو ٹی ہمیشہ عبادت سمجھ کر سرانجام دیتا ہوں جہاں بھی گیا داستان چھوڑ آیاتعیناتی ایک دن کی ہوئی یا سال کی اصولوں پر کھبی بھی سمجھوتہ نہیں کیا میری نظر میں تھانہ صدر کھاریاں کے حدود کا ہر شہری قابلِ احترام ہے کوئی بھی کسی بھی وقت تھانہ صدر کے آفس میں آ سکتا ہے آئند چند روز میں منشیات فروشوں ڈکیتوں اور دیگر جر ائم کے پیشہ وروں کے خلاف پھر پور ایکشن ہو گا جرائم پیشہ لوگوں کے سہولت کا روں کے خلاف بھی حسب ِ ضابطہ کاروائی ہو گی میڈیا جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرے ہم انہیں قانوں کے کٹیرے میں لائیں گے
یہ خبر ہے صحافیوں سے اس ملاقات کی جو میں نے محمد زمان احسن اور بلال بٹ کے قلم سے ان کے اخبار روزنامہ جذبہ میں پڑھی اس ملاقا ت میں کون کون تشریف فرما تھے نہیں جانتا اس لئے کہ میں وہاں موجود نہیں تھا
ایس ایچ او کے خلاف خبروں کی اشاعت کے بعد وہ سامنے آئے اور اپنا پیشہ ورانہ روائتی بیا ن دیکر اپنا فرض ادا کر دیا ۔اور جو دعو ے کئے وہ ہم چند روز میں دیکھ لیکن ایک بات سمجھ میں نہیں آئی فراست اللہ چھٹہ نے کہا صحافی جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں ہم انہیں کٹہرے میں لائیں گے لیکن یہ وضاحت نہیں کی کہ کس کو قانو ن کے کٹہرے میں لائیں گے صحافی کو یا جرائم پیشہ کو ، یہ اس لئے لکھ رہا ہوں کہ میں عملی طور پر بھگت چکا ہوں ۔رہی بات دفتر کے دروازے کی تو واقعی آفس کا درواز ہ کھلا ہوتا ہے لیکن کرسی پر ایسایچ او نہیں ہوتا ، صبح بارہ بجے سے پہلے محر ر سے پوچھیں توکہتے ہیں صاحب میٹنگ میں ہیں کیا ہی بہتر ہو کہ میٹنگ بلانے والے افسران ِ اعلیٰ عام شہریوں پر احسان کریں اور میٹنگ بارہ بجے کے بعد بلایا کریں تاکہ ہم شہری صبح نو بجے سے با رہ بجے تک ایس ایچ او صاحب کا دیدار کر سکیں ، رہی بات نشاندہی کی تو میں نشاندہی کرتا ہوں !!
ڈوگہ کالونی میں منشیات کا نامکمل بنگلہ میں دن رات قیام کرنے والے جہازوں کی کالونی میں لینڈنگ بند کر دیں تو ہم مان فراست اللہ چھٹہ کو مان لیں گے اس لئے کہ کوئی مائی کا لال ایس ایچ او ایسا نہیں کر سکا !!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں