کھاریاں ( جبار ساگر ) نوجوان قیادت چیئرمین ملک وحید سرور آئندہ الیکشن میں MPA کے مضبوط امیدوار ہونگے ۔ تحصیل کھاریاں کی معروف شخصیات و مسلم لیگ (ق) کے رہنماﺅں چوہدری عبدالجبار منگلیہ ، چوہدری اعجاز احمد منگلیہ ، چوہدری محمد سعید ، چوہدری وارث علی ممبر تہال ، ملک اظہر اقبال دھنگ ، حافظ شہباز عنصر ، رفاقت علی ( آف حسن پٹھان ) و دیگر نے کہا ہے کہ چیئرمین یونین کونسل بدرمرجان ( تحصیل کھاریاں ) ملک وحید سرور ایک مخلص نوجوان عوامی سیاستدان ہیں ۔ جنہوں نے مقامی روایتی سیاست کو بے لوث عوامی خدمت کا ایک نیا انداز دیا ہے ۔ سیاست کو عبادت سمجھ کر اہل علاقہ کی خدمت کی ہے اور لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے ہیں ۔ آئندہ عام انتخابات میں وہ حلقہ PP33 سے نوجوان ووٹرز کی سپورٹ اور عوامی حمایت سے کامیابی حاصل کرینگے ۔