کھاریاں(جبار علی ساگر) موٹروے پولیس جہاں ٹریفک کنٹرول کررہی ہے وہاں پر ہائ وے کی تعمیرومرمت کیلئے بھی کوشاں ہے۔کھاریاں میں سروس روڈ اور پیڈسٹل اوور ہیڈ برج کی تعمیر کیلئے حکام بالا کو سفارشات ارسال کی گئی ہیں۔۔ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی موٹروے پولیس علی عابد نے گزشتہ روز کھاریاں پریس کلب میں صحافیوں سے اظہار خیال کرتے ہوے کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد سب کی ذمہ داری ہے۔موٹر سائیکل سوار ہیلمنٹ لازمی پہنیں کیونکہ ہیلمنٹ زندگی بچاتا یے۔رانگ سائیڈ پر چلنے سے بھی گریز کئا جاے حادثات ہوتے ہیں۔میڈیا کے تعاون سے قانون پر عملداری میں مدد ملتی ہے۔ہم میڈیا کے تعاون کے طلبگار ہیں۔اسموقع پر صدر کھاریاں پریس کلب زمان احسن نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ چئیرمین سیدتنویر نقوی نے صحافی برادری کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کروائ۔ممبران اور معززین خی کثیرتعداد موجود تھی۔ڈی ایس پی علی عابد کے ہمراہ آپریشن آفیسر توصیف احمد اور خاتون آفیسر بھی تھے۔