کھاریاں (جبار علی ساگر) 16 جولائی کو بھمبر میں نائب صدر مسلم لیگ نون مریم نواز کا تاریخ ساز استقبال کریں گے۔یہ جلسہ آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال کو تبدیل کردے گا۔عوامی سمندر اپنی لیڈر کا استقبال کرے گا۔ان خیالات کا اظہار صدر مسلم لیگ نون گجرنوالہ ڈویژن / ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 71 چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے کیا۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے غیور عوام میاں نواز شریف کے بیانیے کو کامیاب بنائیں گے اور اپنی پرچی کے ذریعے مہنگائ۔۔بیروزگاری۔۔کرپشن اور لاقانونیت کے سونامی کے سامنے بند باندھیں گے اور مسلم لیگ نون کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے۔چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے مزید کہا کہ 16 جولائ کا بھمبر کا جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا۔