Ch-Muhamaad-Ilyas

چوہدری محمد الیاس نے اپنی چپ توڑ کر جو کہا وہ غلط نہیں کہا . ہم کھاریاں کے فقیر بھی خود کو نہیں کھاریاں کے بڑوں کو سوچیں گے!!

گل بخشالوی

گذشتہ ایک کالم میں حلقہ انتخاب NA 71 کا تجزیہ لکھا تھا ، لگتا ہے سائے عالمگیر میں تحریک ِ انصاف کے رہنما اور مرکزی جوائنٹ سیکرٹری سابق امیدوار چوہدری محمد الیاس نے پڑھ لیا ہو گا اس لئے وہ بھی جاگ گئے اور ایک اخباری بیان میں کہا کہ ، میں شریف ہوں ،کمزور نہیں کوئی ذاتیات پر آیا تو بھر پور جواب دوں گا اگر ق لیگ سے ا تحاد رہتا ہے تو سیٹ ایڈ جسٹمنٹ پہلے والی ہے تحریک ِ انصاف حلقہ NA 71سے ہر صورت میں الیکشن لڑے گی ق لیگ میرے متعلق کوئی بات کرنے سے قبل اپنے بڑوں سے پوچھ لیاکریں کہ میں کون ہوں، میں نے کھبی ق لیگ سے متعلق کوئی بات نہیں کی لیکن اگر بات ذاتیات پر آئی تو میرے پاس بھی ان کے متعلق کہنے کو بہت کچھ ہے
چوہدری محمد الیاس نے اپنی چھپ توڑ کر جو کہا وہ غلط نہیں کہا وہ پہلے بھی اس حلقے سے الیکشن لڑ چکے ہیں وہ جانتے ہیں کہ حلقہ انتخاب کے ووٹرز ان پر اعتماد کرتے ہیں ، لیکن وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ گجرات کے چوہدری براد ران اپنی ذات اور خا ندانی وقار کو سوچتے ہیں وہ گجراتیوں کو نہیں سوچتے گجراتی ان کے خاندانی وقار کو سوچتے ہیں ، ان کے خاندانی وقار کے لئے مرالہ خاندان کے سابق ایم ان ا ے رحمان نصیر مرالہ نے بھی سوچا تھا ان پر اپنی آبائی سیاسی جماعت تک
قربان کر دی چوہدری برادران ان کو بھی بھول گئے لیکن کھاریاں کے بڑے لوگ ان کو نہ نہیں بھولتے اس لئے کہ ذاتی مفادات کے علاو ہ وہ بھی کسی اور کو نہیںسوچتے ق لیگ کے ایک نائب چوہدری فرخ مجید تھے جو چوہدری برادران کے ساتھ کھاریاں کے فقیروں کو بھی سوچتے تھے لیکن وہ بھی تو شہر کو ویران کر کے جہاں سے گذر گئے،،
حلقہ NA 71 میں ہونا تو وہ ہی ہے جو وقت آنے پر ہو گا لیکن ہم کھاریاں کے فقیر بھی کھاریاں میں خود کو نہیں کھاریاں کے بڑوں کو سوچیں گے اس لئے کہ ہم وعدوں پر امیدوں کے چراغ جلائے رکھنے کے عادی ہو چکے ہیں!!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں