Ch-Naeem-Haider-Mandeer

پی ٹی آئی آزادکشمیر میں بھی حکومت بناے گی۔عوام باریاں لیکر لوٹ مار کرنیوالوں کو مسترد کردیں گے۔چوہدری نعیم حیدر منڈیر

کھاریاں( جبار ساگر) پی ٹی آئی آزادکشمیر میں بھی حکومت بناے گی۔عوام باریاں لیکر لوٹ مار کرنیوالوں کو مسترد کردیں گے۔پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون نے آزادکشمیر پر حکومتیں تو کیں مگر کارکردگی صفر رہی عوام کو لالی پاپ دیتے رہے۔عمران خان آزادکشمیر کے عوام کی محرومیاں عملی طور پر دور کرے گا۔ان خیالات کااظہار راہنما پی ٹی آئی چوہدری نعیم حیدر منڈیر نے کیا۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام باشعور ہیں اور وہ اپنے اور بچوں کے روشن مستقبل کیلئے عمران خان کا ساتھ دیں گے اور پی ٹی آئ کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں