خانیوال (سعید احمد بھٹی) شہر بھر کے گنجان آباد علاقوں اہم چوکوں چور اہوں تعلیمی ادارو ں کے داخلی و خارجی راستے،ٹی ایم اے اور ریلوے کی حد دو میں غیر قانونی دیو ہیکل سائن بورڈ کسی بھی وقت کسی بڑے حادثہ کا باعث بن سکتے ہیں۔جبکہ ٹی ایم اے اور ریلوے کی حدود میں لگائے جانے والے غیر قانونی سائن بورڈ سے سرکار کو لاکھوں روپے کے ماہانہ ریو نیو کا نقصان ہورہا ہے۔ عوامی سماجی تجارتی حلقوں اور شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال اور جی ایم پاکستان ریلویز لاہور،ڈی ایس ریلویز ملتان اور ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلویز ملتان سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیل کے مطابق شہر کے اہم ترین گنجان آبا د رہائشی اور تجارتی علاقوں جس میں آر سی اے چوک، ایوب چوک،جنرل بس سٹینڈ چوک،ٹی چوک، محلہ طارق آبا د،بستی چن شاہ،کرسچن کالونی،اعوان چوک،گرلز کالج چوک،چوک فاروق اعظم،جسونت نگر چوک،چک شہانہ روڈ،بنگلہ والی کوٹھی،کالج سٹاپ،پیپلز کالونی،اوور ہیڈ برج،یوسف پارک کے باہر اور دیگر علاقوں رہائشی و تجارتی علاقوں میں لگے دیو ہیکل سائن بورڈ ایک جانب کو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثہ کا باعث بن سکتے ہیں جس سے قیمتی جانوں کا ضیاع کاخدشہ ہیں جبکہ دوسری جانب ٹی ایم اے اور ریلوے حددو میں بغیر اجازت غیر قانی طو ر پر لگائے جانے والے سائن بورڈ کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کا ملنے والا کمرشل ٹیکس قومی خزانے میں جمع ہونے کی بجائے پرائیویٹ افراد ان محکموں کے کرپٹ اہلکار وں اور افسران کی ملی بھگت سے کرپٹ ملازمین اور پرائیویٹ افراد کی جیبوں میں جارہے رہے ہیں۔اس طرح قومی خزانے کو ماہانہ لاکھوں کا ماہانہ ٹیکہ لگایا جارہا ہے۔ عوامی سماجی تجارتی حلقوں اور شہریوں نے ڈپٹی کمشنر آغاظہیر عباس شیرازی،ڈی ایس ریلویز ملتان،جی ایم پاکستان ریلویز ملتان سے پرُروز مطالبہ کیا غیر قانونی سائن بورڈ لگانے والے اہلکا روں اور پرائیویٹ افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاکر ان سے لاکھوں روپے ماہانہ کے کمرشل ٹیکس وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کر وائے جائے۔ ان حلقوں کا کہنا ہے کہ عدالت عظمی بھی ان سائن بورڈ ز کو اتارنے کے احکامات جاری کرچکی ہے جو انسانی جانوں کے لیے ہر وقت خطرہ بنے ہوئے ہیں۔