کھاریاں (جبار علی ساگر)کھاریاں ویلفیئر ٹرسٹ کا اجلاس، سال بھر کی کارکردگی کا جائزہ، تفصیلات کے مطابق کھاریاں ویلفیئرٹرسٹ(رجسٹرڈ)کا سالانہ اجلاس زیر صدارت پیٹرن ان چیف، کرنل(ر) غلام احمد صاحب منعقد ہوا،جس میں ٹرسٹ کی سال بھر کیکار گردگی کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا، مستحق طلباء کیلئے سکالر شپ،غریب، نادار اور یتیم بچیوں کیلئے جہیز فنڈ،حادثات،قدرتیآفات،اور وبائی امراض کے موقع پر خصوصی امداد،صاف پینے کے پانی کے فلٹر پلانٹس لگانے کی منظوری، بیروزگار اور مستحق افرادکو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے میں مدد فراہم کرنا، عید،رمضان پیکج، مرکزی قبرستان کھاریاں میں پھولوں کے پودے لگانے کیلئےخصوصی فنڈز،اقلیتوں کی مالی معاونت کے لئے فنڈز کی منظوری دی گئی، ایمبولینس سروس میں ایک اور نئی ایمبولینس شامل کرنے کیبھی سفارش شامل کی گئی، سالانہ رپورٹ آمدن اور اخراجات کے تخمینہ جات،مالیاتی امور کے انچارج ملک شبیر حسین اعوان نےپڑھ کر سنائے،سابقہ کارکردگی اور آئندہ کے منصوبہ جات پر،صدربشارت احمد چودھری ایڈووکیٹ نے تفصیلی بریفنگ دی، اورٹرسٹکے تمام ممبران کے خصوصی تعاون عوام کے بھر پور اعتماد پر شکریہ ادا کیا گیا،اوراس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ٹرسٹ اپنی 16 سالہشاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا