Dengi-Aagai

جہانیاں.حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر سوشل سیکورٹی میڈیکل سنٹر خانیوال میں ڈینگی مچھر کے حوالے سے آگاہی واک اور سمینار کا اہتمام کیا گیا.

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر سوشل سیکورٹی میڈیکل سنٹر خانیوال میں ڈینگی مچھر کے حوالے سے آگاہی واک اور سمینار کا اہتمام کیا گیا واک کی قیادت ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر خانیوال راؤ راشد حفیظ ، ڈائریکٹر میڈیکل سوشل سیکورٹی لوکل ملتان ڈاکٹر عبدالعزیز پراچہ، وائس پرنسپل سوشل سیکورٹی میڈیکل سنٹر ڈاکٹر سید الطاف حسین، ڈسٹرکٹ ڈیموگرافک آفیسر عمران طارق اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر بختاور محفوظ نے کی. واک کے اختتام پر سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کرنے کے لیے آگاہی مہم میں تیزی لائی جائے. تاکہ موسم برسات کے پیش نظر بروقت حفاظتی اقدامات کیے جائیں. ڈینگی مچھر کوئی جان لیوا نہیں ہے بلکہ احتیاط کی ضرورت ہے. ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر خانیوال راؤ راشد حفیظ نے کہا کہ اپنا ارد گرد کا ماحول صاف ستھرا رکھیں، گٹر پر ڈھکن، صاف پانی ڈھانپ کر، صبح و شام کے وقت گملوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور پرانے ٹائروں کو تلف کرائیں. ڈینگی مچھر سے بخار اور جسم پر ڈھپر کی شکایت کی صورت میں فوری قریبی ہسپتال سے رابطہ کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں