خانیوال . ضلعی انتظامیہ عیدالاضحی پر خصوصی صفائی آپریشن کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر لوکل گورنمنٹس نے تیاریاں مکمل کرلیں

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ضلعی انتظامیہ عیدالاضحی پر خصوصی صفائی آپریشن کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر لوکل گورنمنٹس نے تیاریاں مکمل کرلیں تمام افسران اور سینیٹیر اسکواڈز کی چھٹیاں کینسل کرکے صفائی آپریشن لانچ کردیا گیا ضلع میں ساڑھے 300 سے زائد سینیٹری ورکرز کام کیلئے مامور لوڈر رکشوں، ٹریکٹر ٹرالیوں سمیت دیگر مشینری کا استعمال بھی کیا جائے گا تحصیل کونسلز اور میونسپل کمیٹیز کی جانب سے آلائشوں کیلئے 35 ہزار بیگز کی تقسیم آج سے شروع ڈپٹی کمشنر کا نماز عید سے قبل تمام شاہراہوں کو چمکانے،عید گاہوں کو ڈس انفیکٹ کرنے کا حکم آلائوشوں بارے شکایات کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے دفتر میں مرکزی کنٹرول قائم شہری 9200059 -065 پر شکایات درج کراسکتے ہہیں عید ایام میں گرینڈ صفائی آپریشن کو خود مانیٹر کرونگا:ڈپٹی کمشنر آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے ڈمپنگ سائٹس کا انتخاب کرلیا گیا:ڈپٹی کمشنر صفائی آپریشن اور کھانے کی ضروری اشیاء کے نرخ کنٹرول میں رکھنے کیلئے پرائس مجسٹریٹس کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں:ظہیر عباس شیرازی عید کے روز صفائی ٹاسک کی تکمیل یقینی بنانے کیلئے خود کام چیک کروں گا: ڈپٹی کمشنر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں