خانیوال۔ عیدالاضحی کے موقع پر ضلع بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ

خانیوال: ڈی پی او محمد علی وسیم اور ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی کا مختلف ناکہ بندی پوائنٹس کا وزٹ  سیکورٹی انتظامات کا معائنہاور مارکیٹس میں سیکورٹی انتظامات، ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا۔ ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے پولیس جوانوں کی  ڈیوٹیاں اورایس او پیز کا بھی جائزہ لیا گیا اس کے علاومختلف مقامات پر سنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل بھی جاریہے۔ عید پر 750 پولیس افسران و ملازمین ڈیوٹی سرانجام دیں گے :افسران محمد علی وسیم۔ وجوان تندہی سے الرٹ ہوکر اپنےفرائض سر انجام دیں تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے۔

عید پر ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ ، ہلڑ بازی پر سخت ایکشن ہوگا۔ عید پر ضلعی انتظامیہ کیطرف سے صفائی کے مثالی انتظامات کئےگئے ہیں۔ شہری صفائی آپریشن میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔ آلائشیں اٹھانے کا کام عید کے  تینوں دن جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں