تحصیل کھاریاں کی 48 یونین کونسلوں کے چیئرمینوں کا اے سی دفتر کھاریاں کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ۔ ابھی تک حکومت پنجاب سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے بلدیاتی اداروں کی بحالی کے فیصلہ پر عمل درآمد کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرواسکی ۔جو کہ سرا سر توہین عدالت ہے ۔ سیکرٹری بلدیات پنجاب ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے ۔اور ہمیں کمیٹی بنانے کا لولی پاپ دینا چاہتے ہیں ۔جو کہ قابل قبول نہیں ہے ۔ چیئرمین یونین کونسل گلیانہ ڈاکٹر محمد عباس چوہدری نے بتایا کہ کمیٹی کا لولی پاپ دےکر ۔حکومت دسمبر تک لے جانا چاہتی ہے کیونکہ دسمبر میں بلدیاتی چیئرمینوں کی مدت ختم ہوجاۓ گی ۔ اس لئے سپریم کورٹ کے فیصلہ کی توہین کی جارہی ہے ۔اور بدیاتی اداروں کے اختیارات بحال نہیں ہورہے ۔ کام کچھ بھی نہیں سیکرٹری پنجاب نے ایک نوٹیفکشن جاری کرنا ہے ۔ جس سے تمام ادارے اپنی اصلی حالت میں بحال ہوجائیں گے ۔ مگر حکومت ایسا چاہتی ہی نہیں ہے ۔مگر ہماری جدوجہد جاری رہے گی
۔۔۔۔اس موقعہ پر ڈاکٹر محمد عباس چوہدری۔ مولوی یونس کھٹانہ۔ راجہ ذوالفقار۔ ملک اقبال ملکہ ۔ ملک محمد اشفاق ڈوگہ ۔لالہ افضل چڑیاولہ ۔ چوہدری محسن لنگڑیال۔ ملک اکرم ڈھل ۔اور دیگر موجود تھے