ایف جی پبلک سکول (گرلز) کھاریاں کینٹ میں 36سال تک تعلیمی ،انتظامی فرائض سرانجام دینے کے بعد مورخہ 30 جون 2021 کو اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو گئیں۔
ادارہ ھذا نے میڈم نگہت یاسمین کے اعزاز میں ایک شاندار اور مثالی الوداعی تقریب کا انعقاد کیا۔اس تقریب میں جملہ سٹاف اور جماعت نہم اور دھم کی طالبات نے شرکت کرکے پھولوں،گلدستوں اور تحائف کے ساتھ پرنم اور رقت آ میز کیفیت میں الوداع کیا۔
الوداعی تقریب میں سٹاف ممبران اور پرنسپل محمد اکرم شاکر نے ان کے ادارہ ھذا میں تعلیمی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے الوداعیہ کلمات پیش کیے۔
پرنسپل محمد اکرم شاکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے میڈم کی شخصیت سے صبروتحمل،عاجزی اور انکساری کا درس سیکھا ہے۔میڈم نگہت یاسمین اس اسکول کی واحد ٹیچر ہیں جنہوں نے اس اسکول سے بحیثیت ایک استاد اپنی خدمات کا آغاز کیا اور تقریبآ 36 سال بعد اس اسکول سے ریٹائرڈ ہوئیں۔یہ ایک بہت بڑا ان کے لئے اعزاز ہے۔
آ خر میں میں پرنسپل محمد اکرم شاکر نے میڈم کو اسکول کی طرف سے شیلڈ پیش کی۔جملہ سٹاف نے بھی تحائف دیے۔ آ خر میں اس