خانیوال (سعید احمد بھٹی) چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفس خانیوال میں ماہانہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی. اجلاس کی صدارت چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی خانیوال ڈاکٹر عبدالمجید بھٹی نے کی ، خصوصی شرکت ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر خانیوال راؤ راشد حفیظ ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر بختاور محفوظ اور ڈسٹرکٹ ڈیموگرافک آفیسر عمران طارق نے کی چیف ایگزیکٹو ہیلتھ اتھارٹی خانیوال ڈاکٹر عبدالمجید بھٹی نے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سے ماہانہ کی کارکردگی اور ایم ایس یو کیمپ کے بارے میں دریافت کیا تو ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر راؤ راشد حفیظ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے آفیسرز اور فیلڈ سٹاف نے کورونا کی روک تھام کے لیے بدستور دن رات اپنی خدمات محکمہ صحت کو وقف کی ہوئی ہیں جبکہ حال ہی میں ایم ایس یو کیمپ کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کامیابی سے جاری ہیں یہاں عوام الناس کو مفت سہولیات فراہم کی جاتی ہیں مزید انھوں نے کہا کہ موسم برسات کے پیش نظر انسدادِ ڈینگی مچھر مہم بھی شروع کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے فیلڈ میں آگاہی مہم دی جا رہی ہے. جس پر چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمجید بھٹی نے مجموعی کارکردگی کو سراہا اور تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایم ایس یو کیمپ کو مزید فعال کیا جائے تاکہ عوام الناس کو بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکیں. اس موقع پر تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر جہانیاں محمد فیاض بھی موجود تھے.