خانیوال (سعید احمد بھٹی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اختر حسین منڈھیرا نے کہا ہے کہ انسدادڈینگی سرویلنس ٹیمیں اپنی سرگرمیوں میں تیزی لائیں اور محکمہ صحت کے افسران ٹیموں کی سخت نگرانی کریں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی یہ بات انہوں نے انسداد ڈینگی اور کورونا ویکسینیشن بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہی جو ان کی صدارت میں ہوا جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرعبدالمجید بھٹی محکمہ صحت اور دیگر سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے تمام سرکاری محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دفاتر کی نمایاں جگہوں پر انسداد ڈینگی آگاہی پینا فلیکس آویزاں کریں۔انہوں نے سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی کی کہ وہ کورونا ویکسینیشن کے ٹارگٹ کے حصول کو سو فیصد یقینی بنانے کے لئےاپنی تمام تر صلاحیتیں وقف کر دیں۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید بھٹی نے بتایا کہ ضلع خانیوال میں ابتک ایک لاکھ 84 ہزار افراد کو کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے۔