راولپنڈی: راولپنڈی کے نواحی علاقے مہوٹہ موئڑہ میں تین روز قبل 14 ماہ کے بچے اور اس کی ماں کے قتل میں ملوث ملزم نے پولیس کو گرفتاری دے دی۔
ملزم واجد علی کشمیری نے پولیس کے ہاتھوں مارے جانے کے ڈر سے خود کو پیش کیا۔ ملزم نے تین روز قبل نسیم بی بی خاتون کو ویرانہ میں لے گیا، جہاں خاتون سے مبینہ زیادتی کے بعد 14 ماہ کے بچے اور اس کی ماں کو زخمی کیا۔
بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی ماں ایک روز زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔پولیس نے متاثرہ خاتون کی ہمشیرہ کی مدعیت میں ملزم واجد کشمیری کے خلاف مقدمہ نمبر 342/21 زیر دفعہ قتل، اقدام قتل اور زیادتی کی دفعات کے تحت درج کیا تھا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے اس کی تصاویر جاری کر کے عوام سے بھی مدد طلب کی تھی، تاہم ملزم نے خود پولیس کے حوالے کر دیا، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔