جہلم (محمد اسماعیل چوہدری ) وزیراطلاعات فواد چودھری کے بھائی فیصل فرید ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کےعہدے سے مستعفی ہو گئے۔
فیصل فرید چودھری نے اپنا استعفیٰ سیکرٹری قانون کو بھجوا دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فیصل چودھری عدالتوں میں دائر مقدمات میں حکومت پنجاب کی نمائندگی کرتے تھے۔ استعفے کے فیصلے سے متعلق فیصل فرید چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ اب پرائیوٹ پریکٹس کرنا چاہتے ہیں اس لئے عہد ہ چھوڑا۔
واضح رہے کہ فیصل فرید وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے چھوٹے بھائی ہیں۔