مظفر آباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں علما و مشائخ، سمندر پار تارکین وطن اور ٹیکنو کریٹس کی سیٹیں تحریک انصاف نے جیت لیں۔ تینوں امیدواروں نے 27، 27 ووٹ حاصل کیے۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر انتخابات ہوئے۔ علماء و مشائخ کی نشست پر مظہر سعید، ٹیکنو کریٹ کی نشست پر رفیق نیئر جبکہ اوورسیز کی نشست پر تحریک انصاف کے محمد اقبال کامیاب ہوئے۔ مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے تینوں امیدواروں نے 27 ووٹ حاصل کیے۔