مظفر آباد: انوار الحق آزاد کشمیر قانون سازی اسمبلی کے سپیکر اور ریاض گجر ڈپٹی سپیکر منتخب ، فیصل راٹھور اور نثار عباسی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مظفر آباد: تحریک انصاف کے انوارالحق سپیکراور ریاض گجرڈپٹی سپیکر منتخب
پی ٹی آئی کے انوار الحق 32 ووٹ لے کر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوئے جبکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے متفقہ امیدوار فیصل ممتاز نے پندرہ ووٹ لئے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے ممبر اسمبلی چودھری ریاض گجر کو ڈپٹی سپیکر اسمبلی منتخب کر لیا گیا ہے۔ ڈپٹی سپیکر کے لئے ریاض گجر کو 32 ووٹ ملے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی نثار عباسی نے 15 ووٹ حاصل کئے۔

واضح رہے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 53 رکنی ایوان میں پی ٹی آئی کی نشستوں کی مجموعی تعداد 32 ہے۔ آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار تینوں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہوئے۔ ٹیکنوکریٹ، علما مشائخ اور سمندر پار کشمیریوں کی مخصوص نشستوں کیلئے ہونے والے انتخاب میں تحریکِ انصاف کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

علما و مشائخ کی نشست پر پی ٹی آئی کے پیر محمد مظہر سعید، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر رفیق نیئر اور سمندر پار کشمیریوں کی نشست پر محمد اقبال کامیاب ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں