پیرس : لیونل میسی نے قطری ملکیت کے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) سے دو سال کا معاہدہ کرلیا ہے۔

فرانس (حمید چوہدری سے) ارجنٹائن کے معروف فٹ بال اسٹار لیونل میسی نے ہسپانوی فٹ بال کلب بارسلونا سے جدا ہونے کے بعد قطری ملکیت کے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) سے دو سال کا معاہدہ کرلیا ہے۔

لیونل میسی کی فرانس کے دارلحکومت پیرس آمد پر شاندار استقبال کیا گیا جہاں ان کے مداح بھی لا محدود تعداد میں جمع تھے اور معاہدے پر دستخط سے قبل ان کا میڈیکل چیک اپ بھی کیا گیا۔

34 سالہ فٹ بال اسٹار نے پیرس میں اپنی اہلیہ اور بچوں کی موجودگی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس جی میں زبردست ٹیلنٹ ہے اور وہ اس ٹیم کی نمائندگی کرنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

بارسلونا کو چھوڑ کر فرانسیسی کلب پی ایس جی میں شامل ہونے والے لیونل میسی کہتے ہیں کہ ان کی ٹیم چیمپیئنز لیگ ٹائٹل جیت سکتی ہے ، ان کا مقصد اور خواب ایک بار پھر چیمپیئنز لیگ جیتنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں