لاہور(نئی دنیا ) نجی ٹی وی نیوز کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی اہلیہ کا گزشتہ روز سیمپل لیا گیا تھا جس کی آج پازیٹو رپورٹ آئی ہے ، وزیر اعلیٰ کی اہلیہ کورونا ویکسین لگو ا چکی ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید بتایا کہ عثمان بزدار کی اہلیہ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کا باقاعدہ چیک اپ کیا جا رہا ہے۔