سوات میں ملاکنڈ ایجنسی کے رہائشی ایک بھائی نے سگی بہن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم اپنی بہن کو مدین کے ایک ہوٹل میں لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ لڑکی نے ناگوال پولیس اسٹیشن میں درخواست دی جس میں بتایا کہ اس کے والد کا انتقال ہو چکا ہے صرف ایک بھائی ہے جس نے اس کی عزت لوٹ لی ہے۔
متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان دیا کہ بھائی مدین کے علاقے میں سیروتفریح کیلئے لیکر گیا جہاں ایک ہوٹل میں لیجا کر میری عزت لوٹ لی۔
لڑکی نے اپنی بہن اور بہنوئی سے رابطہ کر کے صورتحال بتائی جس کے بعد متعلقہ پولیس کو درخواست دی گئی پولیس نے خاتون کا طبی معائنہ کرانے کے بعد رپورٹ کی روشنی میں تحقیقات کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم ملزم ابھی تک فرار ہے، جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔
دوسری جانب اوکاڑہ میں سفاک باپ نے فائرنگ کر کے اپنی 23 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ریاض کا کسی بات پر اپنی بیٹی تسلیم سے جھگڑا ہو گیا جس پر ملزم غصہ میں آگیا اور پستول سے بیٹی پر فائرنگ کردی جس کی وجہ سے تسلیم بی بی موقع پر ہی دم توڑگئی۔
پولیس کے مطابق قاتل باپ ریاض واردات انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔