سرائے عالمگیر (محمد اسماعیل چوہدری) سرائے عالمگیر کے نواحی گاؤں ڈاک جٹاں کا رہائشی واپڈا ملازم لائن مین محمد طفیل دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا، واپڈا حکام واقعہ اصل وجوہات کو چھپانے کی کوششیں کررہے ہیں، اکثر دیکھا گیا ہے کہ واپڈا اہلکار حفاظتی اقدامات کے بغیر کھبوں پر کام کررہے ہوتے ہیں جبکہ دستانے ہیلمنٹ تک نہیں پہنے جاتے معلوم کرنے پر جواب ملتا ہے کہ محکمہ فراہم نہیں کرتا، راجہ طفیل تو قربان ہوگیامگر محکمہ کے زمہ داران باقی بچ جانیوالوں پر تو رحم کرے۔۔۔۔