فرانس (حمید چوہدری سے) پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری و ویمن ونگ کی جنرل سیکرٹری ناصرہ خان کے بھائی کی روح کے ایصال ثواب کے لیے پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کے وفد نے ان کی رہائش گاہ پر جاکر فاتحہ خوانی کی۔
فاتحہ خوانی کرنے والوں میں ممبر ڈسپلن کمیٹی یورپ پی ٹی آئی چوہدری گلزار لنگڑیال، بانی پاکستان پریس کلب پیرس(رجسٹرڈ)فرانس صاحبزادہ عتیق الرحمن،
صدر ویمن ونگ آصفہ ہاشمی، انفارمیشن سیکرٹری مہر راحیل رﺅف، جائنٹ سیکرٹری یاسر الیاس، سابق سینئر نائب صدر عاکف غنی، ماجد چیمہ، حمید چوہدری شامل تھے۔ وفد نے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ عطا فرمائے اور ناصرہ خان سمیت لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔
یادرہے کہ ناصرہ خان اپنے بھائی کی وفات کے بعد پاکستان چلی گئی تھیں جوکہ گزشتہ دنوں واپس فرانس پہنچی ہیں۔