لاہور : مسلم لیگ ن کی رکنِ پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) ثانیہ عاشق نے خود سے منسوب جھوٹی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والوں کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے رجوع کرلیا۔
ٹوئٹر پر ثانیہ عاشق نے خود سے منسوب جھوٹی تصاویر اور ویڈیوز پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کے خلاف ایک منظم مہم چلائی جا رہی ہے۔ یہاں تک کہ ان کی اپنے والد کے ساتھ اس وقت کی تصویروں کو بھی نامناسب انداز میں وائرل کیا جا رہا ہے جب وہ اپنی زندگی کی آخری سانسیں لے رہے تھے۔
All this campaign is only strengthening my belief on divine justice and towards my political ideology. The fact that opponents stoop this low is proof that we are on right path. My commitment to my party and my leader @MaryamNSharif has multiplied manifold.
— Sania Ashiq (@SaniaaAshiq) October 26, 2021
لیگی ایم پی اے کا کہنا تھا کہ ان تمام ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست دے دی ہے جنہوں نے ان کی تصویروں پر انتہائی نا مناسب گانے لگائے یا ان سے منسوب جھوٹی ویڈیوز شیئر کیں۔
ثانیہ عاشق کا کہنا تھا کہ وہ اس نواز شریف کی پیرو کار ہیں جنہوں نے عدالت کی سیڑھیوں پر کھڑے ہو کر اپنا کیس اللہ پر چھوڑ دیا تھا، وہ بھی اپنا کیس اللہ کی عدالت میں پیش کرتی ہیں اور امید کرتی ہیں اللہ کے ہاں سے ان پر الزامات لگانے والوں کو جواب ضرور ملے گا۔
A targeted harassment strategy starting with hundreds of threatening calls,3rd grade songs on tiktok, replusive posts on fb, random clips associated to me;has now culminated at using picture of my father literally during last hours of his life,moments I can never erase frm memory
— Sania Ashiq (@SaniaaAshiq) October 26, 2021
انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ انہیں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں کی بنیاد پر دھمکی آمیز فون کالز موصول ہو رہی ہیں لیکن یہ ساری مہم ان کے سیاسی نظریے کو مزید مضبوط بنا رہی ہے، اس کے بعد پارٹی اور اپنی قائد مریم نواز سے ان کی وابستگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر ثانیہ عاشق کے خلاف مہم جاری ہے۔ پہلے ان کی اپنے والد کے ساتھ تصاویر کو نامناسب انداز میں پیش کیا گیا اس کے بعد ایک جھوٹی نازیبا ویڈیو کو ان سے منسوب کیا گیا۔