شارجہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کیخلاف افغانستان کی بیٹنگ جاری

شارجہ : آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 میں پاکستان کے خلاف افغانستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دے دی ہے ۔

پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ افغانستان نے بھی اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھلائی گئی ٹیم کو ہی میدان میں اُتارا ہے۔

افغانستان کی اننگز

افغانستان نے10اوورز کے اختتام پر5 وکٹوں کے نقصان پر65 رنز بنالیے ہیں ۔

پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی پہلی وکٹ 7 رنز پر گری،حضرت اللہ ززئی صفر پر عماد وسیم کا شکار بنے۔

ٹیم کا اسکور 13 رنز ہی پہنچا تھا کہ محمد شہزاد بھی شاہین شاہ کی گیند پر 8 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔

افغانستان کی تیسری وکٹ 33 رنز پر گر ی ، حارث رؤف نے اصغرافغان کو 10 رنز پر پویلین بھیجا۔

افغانستان نے جارحانہ انداز تو اپنایا لیکن ساتھ اپنی وکٹیں بھی گنواتیں رہے، حسن علی نے افغانستان کی چوتھی وکٹ 39 رنز پر گرائی ،رحمان اللہ 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کی یکے بعد دیگر وکٹیں گرنے کا سلسہ جاری رہا ، عمادوسیم نے کریم جنت کو 15 رنز پر آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گروپ 2 میں پہلے بھارت اور پھر نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کیا ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ پاکستان نے اپنے گزشتہ دونوں میچز میں ٹاس جیتا تھا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

ماہرین کا خیال ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ڈیو فیکٹر کی وجہ سے ٹاس کا ایک اہم کردار ہوتاہے۔

گروپ 2 کی موجودہ صورتحال

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں 6 ،6 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ہر گروپ میں شامل ٹیمیں پانچ میچز کھیلیں گی اور 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

اس وقت پاکستان گروپ 2 میں 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے افغانستان اور نمیبیا 2،2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں