کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں کے ساتھ فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کابل میں دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں سردار محمد داؤد خان فوجی اسپتال کے قریب سنی گئی ہیں۔
نائب ترجمان امارت اسلامی بلال کریمی کے مطابق دارالحکومت کابل میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے ہیں۔
بلال کریمی نے بتایا کہ دونوں دھماکے سردار داؤد خان ملٹری اسپتال کے قریب ہوئے ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد فضا میں دھوئیں کے بادل چھا گئے اور ہر طرف افراتفری پھیل گئی۔