کابل:افغانستان کا دارالحکومت کابل ایک مرتبہ پھر بم دھماکوں سے لرز اٹھا ،ہسپتال کے قریب دھماکے سے 19افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 50سے زائد زخمی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ سردار محمد داؤد خان ہسپتال کے قریب ہوا جبکہ فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔
طالبان حکومت کے ڈپٹی ترجمان کے مطابق400بیڈ کے ہپستال کے داخلی راستے پر دو دھماکے ہوئے،دھماکوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔