شیخوپورہ : آتشی اسلحہ سے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے کار سوار میاں بیوی کو 2بچیوں سمیت قتل کردیا۔

شیخوپورہ(کرائم رپورٹر)تھانہ فیرو زوالہ کے علاقہ میں دل دہلادینے والی قتل کی واردات مسلح افراد نے ایک ہی خاندان کے 4افراد کو گولیوں سے بھون دیا،مسلح افراد فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی اوشیخوپورہ احسن سیف اللہ،ڈی ایس پی فیروز والہ سرکل عمران عباس چدھڑ،ایس ایچ اوفیروالہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد لے کرلاشوں کو تحویل میں لیکر لواحقین کو اطلاع کردی،بتایا گیا ہے کہ لاہور باٹا پور کارہایشی مقتول شاہنواز اپنی اہلیہ زینب بی بی اور 2کمسن بیٹیوں کے ہمراہ کار نمبری 6840 ایل ای ایچ پر جیسے ہی نواحی گاؤں مرل پار پہنچے تومسلح ملزمان نے کار سوارفیملی پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی گولیاں لگنے کے نتیجہ میں کارکی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہوئے میاں بیوی اورعقبی سیٹ پر بیٹھی ہوئی کمسن بچیاں گولیاں لگنے سے موقعہ پر ہی جان بحق ہوگئیں،واقعہ درینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے یا پھر دوران ڈکیتی کا پولیس کھوج لگانے میں مصروف عمل ہے،چار سے پانچ گھنٹے گزرجانے کے باوجود چوہرئے قتل کی واردات کے اصل حقائق سامنے نہ آپائے ہیں ڈی پی اوشیخوپورہ احسن سیف اللہ اور ڈی ایس پی فیروز والہ جائے وقوعہ پرموجود ہیں،ڈی ایس پی فیروز والہ عمران عباس چدھڑ کے مطابق ابھی تک نہ ہی ملزمان کی تعداد سامنے آ پائی ہے اورنہ ہی 1خاندان کے چارافراد کی ہلاکتوں کا ماجرہ سلجھ پایا ہے جبکہ لواحقین کی جانب سے کسی قسم کی دشمنی کابھی حوالہ سامنے نہ آیا ہے مقتول کی گود سے ملنے والے پسٹل کو فرانزک ٹیم نے دیگر شواہد کو حاصل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،1 ہی خاندان کے چار کی ہلاکتوں کے حوالہ سے خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے کہ مذکورہ واقعہ میں شوہر نے سب کو قتل کرنے کے بعد خود کوگولی مار کرخود کشی کرلی ہو پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں