اٹلی کے شہر بلونیا میں قونصلیٹ کی اشد ضرورت ہے. اس کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جا ئے جبکہ دوسرے شہروں میں بھی حسب ضرورت ….
اٹلی کے شہر بلونیا جو کہ پاکستان کمیونٹی کا بہت بڑا مرکز ہے بلونیا سمیت گردو نواح میں ایک لاکھ کے قریب پاکستانی کمیونٹی کی آبادی ہے جس میں اس کے گردونواح کے.. شہر. رمنی. فیراراہ. رجو ایملیا. کارپی سینتو. وچینزا. پراتو. مودنا. وینیزیا. (وینس) تیرستے. پالدانونے. پادوا (چینتو). ای مولا پوجو رینتیکو کریور کور. سن پیترو ان کازالے . گالیرا. کزالیکیو. ساسومارکونی. کاستل سن پیترو. مولینیلا اور اسکے علاوہ پاکستان کمیونٹی کی 70 فیصد آبادی والا کومونا پورتو میجورے. آرجینتا. کونساندلو شامل ہے میں قونصلیٹ کی اشد ضرورت ہے جس کے لئے بار بار میری طرف سے اور دیگر ساتھیوں کی طرف پی آئی. اے فلائٹ. بنک سکول . نادرا سہولت سمیت ان چیزوں کا مطالبہ کیاگیا تھا تحریری طور پر اور تقریری اور دیگر ذرائع سے بھی دیرینہ مطالبہ کیا جارہا تھا خصوصی طور پر بلونیا میں قونصلیٹ کے لئے.
ممتاز سیاسی راہنما پی. ٹی آئی. اٹلی میاں آفتاب احمد کی طرف سے خصوصی طور پر اٹلی اور پاکستان میں اعلی سطح پر اس کو منظور کرانے کی کوشش کی گئی جو ان کی کاوش اور دیگر ساتھیوں محنت رنگ لائی اور ان کی اس کاوش سے اٹلی کے شہر بلونیا کی قونصلیٹ کی منظوری ہوگئی. اب اس میں مزید معاملات ہیں سفارت خانہ اٹلی یا بیورو کریسی کے ذمہ سونپ دیا گیا ہے کہ اس پر کام کرکے جگہ اور دیگر امور کو دیکھا جائے سننے میں آیا ہے کہ سفارت خانہ کی صوابدید پر یا سفارشات پر کسی دوسر شہر میں منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے بے شک اس شہر میں بھی ضرور قونصلیٹ بننی چاہیے مگر بلونیا میں اس کی اشد ضرورت ہے.