پیرس میں تمام ڈسکوز ، نائٹ کلب رواں ہفتے کے آخر سے 4 ہفتوں کے لئے بند کردئیے جائیں گے-

فرانس(حمید چوہدری سے)فرانسیسی وزیراعظم کا کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر پریس کانفرنس میں اہم اعلانات ،تمام ڈسکوز اس ہفتے کے آخر سے 4 ہفتوں کے لئے بند کردئیے جائیں گے- اومی کرون وائرس سے خوفزدہ نھیں اس کی روک تھام کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے- فرانس میں اب تک اومی کرون کے 25 کیسز سامنے آئیں ہیں- عوام سے ماسک کی پابندی کی اپیل کی گئی ھے- 65 سال سے زائد عمر کے افراد کسی بھی ویکسینیشن سنٹر سے بغیر اپائنٹمنٹ کے تیسرا انجکشن لگوا سکتے ہیں- جن بچوں کو صحت کے مسائل ھیں وہ 5 سے 11 تک کی عمر کے بھر ویکسین لگوائیں گے- حکومتی دفاتر میں ہفتے میں تین دن گھر سے کام ہوگا، وزیراعظم فرانس جان کاستیکس نے تمام نجی دفاتر سے بھی اپیل کی ھے کہ وہ اپنے ملازمین سے ہفتے میں دو سے تین دن گھر سے کام کروائیں- وزیراعظم فرانس نے قوم سے عوامی اجتماعات سے گریز کی اپیل کی ہے- عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ماسک کی پابندی کریں، وزیراعظم فرانس نے کسی بھی قسم کے کرفیو یا لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز کو خارج از امکان قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں