Ranjeet Bains

اٹلی؛ 2انڈین بھائیوں نے ملکر فیکٹری میں کام کے دوران ساتھی ورکر کو قتل کردیا۔

کام کے دوران 2 بھائیوں نے ساتھی انڈین ہموطن کو قتل کردیا
اٹلی 2انڈین بھائیوں نے ملکر فیکٹری میں کام کے دوران ساتھی ورکر کو قتل کردیا۔
اٹلی کے علاقہ ایمیلیا رومانیہ کے شہر لززارا کی ایک کمپنی4B میں دو بھائیوں جن میں ایک کی عمر 40 اور دوسرے کی41 سال بتائی جارہی ہے دونوں نے ملکر ساتھ ہی کام کرنے والے ساتھی ہموطن ورکر 38سالہ “رنجیت بینس” 4اور8سالہ دو بچوں کا والد جوکہ 22 برس سے اٹلی میں مقیم تھا پر جسمانی تشدد کرکے قتل کردیا۔ موقع پر موجود افراد نے ہنگامی صورتحال کے متعلق فوری طور پر پولیس اور ہیلتھ سنٹر 118 پر کو آگاہ کیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں اور ہیلتھ ورکرز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر رنجیت بینس کو بچانے کی پوری کوشش کی لیکن تمام کوششیں ناکام ہوگئیں بدقسمتی سے مقتول تشدد کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ اس واقعہ کی جو وجوہات سامنے آئیں ہیں ان کے مطابق دونوں بھائی مقتولہ شخص کو کام چھوڑنے کا کہہ رہے تھے تاکہ جگہ خالی ہونے پر وہ اپنے کسی اپنے قریبی کو اس کی جگہ پر کام پر لگوانا چاہتے تھے۔ یاد رہے مقتول عرصہ دراز سے کمپنی میں کام کررہا تھا جبکہ دونوں بھائی چند ماہ سے ہی کام کررہے تھے اب ان دونوں افراد کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کرکے قانونی کاروئی شروع کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں