فرانس میں مقیم پاکستانیوں کو اب سفارتخانہ پاکستان میں پاور آف اٹارنی کی تصدیق کیلئے آنے کی ضرورت نہیں ۔

فرانس(حمید چوہدری سے)فرانس میں مقیم پاکستانیوں کو اب سفارتخانہ پاکستان میں پاور آف اٹارنی کی تصدیق کیلئے آنے کی ضرورت نہیں ، گھر بیٹھے تصدیق کرا سکیں گے ۔ حکومت پاکستان کی طرف سے اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں اٹھائے گئے اقدامات کے سلسلہ میں آن لائن پاور آف اٹارنی کی تصدیق کیلئے پہلے مرحلہ میں امریکہ اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو سہولت میسر کی گئی تھی دوسرے مرحلہ میں اب فرانس میں مقیم ہزاروں پاکستانیوں کو بھی آن لائن کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے جس کے تحت پاکستانی اب سفارتخانہ میں آنے کی بجائے اب گھر میں بیٹھے ہوئے پاور آف اٹارنی کی تصدیق کر ا سکیں گے ۔ اس سہولت کی فراہمی سے فرانس میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں نے اس سال سہولت کے آغاز کو خوش آئندہ قرار دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں