ساری زندگی خود قبروں کی سیاست کرنے والے آج دوسروں کی قبروں کی بے حرمتی کروا رہے ہیں۔” پیپلزپارٹی کے جیالوں کی سابق صدر ضیاء الحق کی قبر پر نعرے بازی۔ ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد (ڈیسک نیوز ) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے ایک ویڈیو شیئرکی ہے جس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے جیالوں کو سابق صدر ضیاء الحق کی قبر پر نعرے بازی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


پی پی پی کے جیالوں نے ضیاء الحق کی قبر پر کھڑے ہوکر پارٹی قائدین کے حق میں نعرے بازی کی ۔ شہباز گل نے جیالوں کے اس عمل کو قبر کی بے حرمتی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ” قبر کسی کی بھی ہو اس کی بے حرمتی انتہائی گھٹیا حرکت ہے۔ پی پی کی لیڈرشپ کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، ساری زندگی خود قبروں کی سیاست کرنے والے آج دوسروں کی قبروں کی بے حرمتی کروا رہے ہیں۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں