نئے قائد ایوان کا انتخاب، کاغذات نامزدگی آج وصول کیے جائیں گے

 عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی آج دوپہر 2 بجے تک وصول کیے جائیں گے۔ قومی اسمبلی میں ایاز صادق نے کہا کہ کاغذات کی اسکروٹنی سہ پہر تین بجے تک ہو گی۔ نئے قائد ایوان کا انتخاب 11 اپریل کو ہو گا، قومی اسمبلی کا اجلاس بھی پیر صبح 11بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوئی تھی، تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ آئے اور یہ کثرت رائے کے ساتھ منظور ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں