فرانس میں عمران خان کا اورسیز پاکستانیوں سے خطاب بڑی سکرین پر دکھایا جائے گا

فرانس (حمید چوہدری سے)سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف فرانس چوہدری ماجد چیمہ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان 7 مئی بروز ہفتہ شام 3 بجے بمقام ذائقہ ریسٹورنٹ ویلئر لا بیل میں بذریعہ Zoom Meeting فرانس میں اوورسیز پاکستانیوں سے براہِ راست جلسہ عام سے خطاب کریں گے، اس سلسلہ میں تمام تر انتظامات مکمل ہیں بڑی سکرین نصب کر دی جائے گی جلسہ براہِ راست پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا پر نشر ہو گا ،ماجد چیمہ کا کہنا تھا کہ عمران خان مقبول ترین لیڈر ہیں اور انہوں نے ملک کو سنوانے اور ملک دشمنوں سے بچانے کا بیڑا اٹھایا ہے ان کے اس مشن میں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی، عوام ان کی ایک آواز کی منتظر ہے۔عوام کا عمران خان پر اعتماد پہلے سے زیادہ بڑھا ہے، عوام اپنے عظیم قائد عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور جلد عمران خان کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلام آباد کا پڑاؤ کرے گی ،ماجد چیمہ نے تمام اوورسیز پاکستانیوں سے شرکت کی اپیل کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں