حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اہم ترین فیصلہ

اسلام آباد(ڈیسک رپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت اگست 2023 تک اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔وزیر اعظم کی زیر صدارت اتحادیوں کے اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری، خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزرا اعظم نذیرتارڑ، خواجہ آصف، سعد رفیق اورمریم اورنگزیب بھی شریک ہوئے۔

جیو نیوز کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت اگست 2023 تک اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، آئینی مدت پوری کرنے کا فیصلہ تباہ حال معیشت کی بحالی کیلئے کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں