چوہدری پرویز الہی نے ڈپٹی سپیکر پنجاب دوست مزاری کو بے وقوف قرار دے دیا۔

لاہور: مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الہی نے ڈپٹی سپیکر پنجاب دوست مزاری کو بے وقوف قرار دے دیا۔نجی نیوز چینل کے مطابق پرویز الہی نے کہا کہ اپنی پارٹی کا 30 سال سے پنجاب کا صدرہوں، پارلیمانی پارٹی کی نامزدگی کے بعد الیکشن لڑرہا تھا۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے جبکہ پرویز الہیٰ کو پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ووٹنگ کے نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار پرویز الہیٰ نے 186 ووٹ لیے جبکہ مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز نے 179 ووٹ لیے۔ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے رولنگ دی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ق لیگ کے کاسٹ کیے گئے تمام 10 ووٹ مسترد ہوتے ہیں اور میں اس بات کا اعلان کرتا ہوں کہ 10 ووٹ ختم ہونے کے بعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں