اسلام آباد(نئی دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی تقریب حلف برداری شب دو بجے منعقد ہو گی۔
صدرِ مملکت عارف علوی کے حکم پر خصوصی طیارہ پرویز الہیٰ کو لینے لاہور روانہ ہوا ہے جو انہیں لے کر اسلام آباد پہنچے گا۔ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت عارف علوی ، چوہدری پرویز الہیٰ سے حلف لیں گے، پرویز الہیٰ کی تقریب حلف برداری ایوانِ صدر میں رات 2 بجے ہوگی۔