اسپیکر پنجاب اسمبلی کا معاملہ: ن لیگ نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

لاہور (نئی دنیا نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب کے معاملے پر پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج گورنر ہاؤس لاہور میں طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس صبح 11 بجے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اسپیکر کے انتخاب کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ چوہدر ی پرویزالہٰی کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی کی نشست خالی ہوئی تھی، جس پر جمعہ 29جولائی کو شام 4 بجے انتخاب کا عمل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں