اسلام آباد (نئی دنیا) وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان نے قوم سے مسلسل جھوٹ بولا ، انہوں نے الیکشن کمیشن میں جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا ، کیا عمران خان کو 7 خون معاف ہیں ؟۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن پر 8 سال تک دباؤ ڈالا کہ بات باہر نہ جائے ، پی ٹی ائی نے اپنے اکاؤنٹس چھپائے ، اکبر ایس بابر کے خلاف ایک مہم چلائی گئی ، الیکشن کمیشن کو غیر قانونی طور پر حصار میں لینے کی کوشش کی گئی ۔شیری رحمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا کوئی قانونی جواز نہیں بنتا، انہوں نے چوری بھی کی اور سینہ زوری بھی کر رہے ہیں ، پی ٹی آئی صبح سے شام تک یو ٹرن لینے کا طریقہ بن چکی ہے ، پکڑے جانے پرکہتے ہیں تھوڑی سی منی لانڈرنگ ہو گئی تو کیا ہوا ، اب عمران خان بچ نہیں سکتے ۔
شیری رحمان نے کہا کہ 8سال تک الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالا جاتا رہا مگر اب انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہئے۔