پنجاب کی صوبائی کابینہ میں ( ق )لیگ کو بھی نمائندگی دی جائے گی ،عمران خان

اسلام آباد (نئی دنیا)پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی نے بنی گالہ میں ملاقات کی

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پنجاب کی صوبائی کابینہ میں بھی ق لیگ کو نمائندگی دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق مونس الہٰی نے عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیں پنجاب کا وزیر اعلیٰ بناچکے، مزید کچھ نہیں چاہیے۔

عمران خان اور مونس الہٰی کی ملاقات بنی گالہ میں ہوئی، اس موقع پر پنجاب کابینہ کی تشکیل اور حکومت کے دیگر معاملات پر گفتگو ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں