اسلام آباد (نئی دنیا)تحریک انصاف نے نئے انتخابات کی تاریخ کے مطالبہ کے لیے 13 اگست کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں پاور شو کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پہلے 14 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کا فیصلہ کیا گیا بعدازاں جشن آزادی پاکستان کو مدنظر رکھتے ہوئے جلسے کی تاریخ ردوبدل کرتے ہوئے 13 اگست کو جلسہ کرنے کا اعلان کیا گیا۔
پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان 13 اگست کے جلسے میں حکومت کو نئے الیکشن کرانے کا الٹی میٹم دینگے۔ انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو جلسے کیلئے انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ جلد چیلنج کرنے کی منظوری دے دی۔ عمران خان کے 9 حلقوں سے ضمنی انتخاب لڑنے سے متعلق قانونی امور کا جائزہ لیا گیا۔ پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کا شیڈول معطل کرنے کیلئے درخواست دائر کردی۔