بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے ۔ میرااپناکھاریاں
کھاریاں ( سلیم اختر بٹ )گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی کے ساتھ گیس بھی غائب رہتی ہے عوام پر زندگی تنگ کردی گئی ہے حکمرانوں کے دعوے بیان بازی ہی راہ گئے عوامی اور کاروباری حلقوں کی تشویش میں ضافہ احتجاج کے بارے میں صلاح ومشورے بھی جاری ہیں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے اور بجلی کے ساتھ ساتھ گیس بھی بند کر دی جاتی ہے جس کی وجہ سے جہاں خواتین کو کھانا پکانے میں دشواری پیش آتی ہیں وہاں جرنیٹر بھی نہیں چلتے عوام اور معصوم بچے گرمی میں تڑپ رہے ہوتے ہیں اور حکمرانوں کو بدعائیں دینے کی آوازیں بھی کانوں میں پڑتی ہیں عوامی وکاروباری حلقوں نے حکمرانوں سے یہ سلسلہ فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر احتجاج کرنے کی باز گشت بھی سنائی دے رہی ہے۔ سماجی تنظیم میرااپناکھاریاں کا کہنا ہے اگر جلد بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی گی تو پرامن احتجاج کرنے کا حق رکھتے ہیں